تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پاکستان، ترکیہ بزنس کانفرنس میں سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان، ترکیہ بزنس کانفرنس میں سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد( کامر س ڈیسک) اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی قیادت میں منعقدہ پاکستان، ترکیہ بزنس کانفرنس میں سرمایہ کاری، صنعتی تعاون اور مشترکہ کاروباری منصوبوں کے فروغ کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی۔کانفرنس میں پاکستان کے سرمایہ کاری ماحول، پالیسی اصلاحات اور مختلف شعبوں میں موجود کاروباری مواقع کو اجاگر کیا گیا، جبکہ مشترکہ منصوبوں، ٹیکنالوجی کی منتقلی، نجی شعبے کے تعاون اور نئی سرمایہ کاری کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے ترک سرمایہ کاروں کو یقین دہانی کرائی کہ ایس آئی ایف سی کے ذریعے انہیں بروقت فیصلوں، ریگولیٹری سہولت اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا تاکہ سرمایہ کاری کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔کانفرنس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ایس آئی ایف سی کا ون ونڈو نظام مختلف اداروں کے درمیان رابطہ کاری کو مؤثر بنا رہا ہے، جس سے سرمایہ کاری کے عمل کو آسان، تیز اور شفاف بنانے میں مدد مل رہی ہے۔شرکا کا کہنا تھا کہ پالیسی اصلاحات اور مؤثر سہولت کاری کے باعث پاکستان سرمایہ کاری کے لیے زیادہ پرکشش اور کاروبار دوست ملک کے طور پر ابھر رہا ہے، جبکہ ایس آئی ایف سی اقتصادی سفارت کاری، سرمایہ کاری کے فروغ اور پائیدار معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔