تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

امریکا اور اتحادیوں کی چین پر جاسوسی سے متعلق وارننگ

امریکا اور اتحادیوں کی چین پر جاسوسی سے متعلق وارننگ

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا اور اس کے اتحادی ممالک نے چین پر جاسوسی کے الزامات عائد کرتے ہوئے اسے باضابطہ وارننگ جاری کی ہے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکا، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے مشترکہ طور پر چین پر الزام لگایا ہے کہ وہ ملازمت کے پلیٹ فارمز کے ذریعے حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان ممالک کے مطابق چین جعلی پروفائلز اور نوکریوں کی پیشکش کے ذریعے افراد کو نشانہ بنا کر ان سے اہم اور حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔لندن میں چینی سفارتخانے نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین پر جاسوسی کے الزامات بے بنیاد، من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ تنازع صرف جاسوسی کے الزامات تک محدود نہیں بلکہ امریکا اور چین کے درمیان جاری وسیع تر اسٹریٹجک مقابلے کا حصہ ہے، جس میں سائبر سکیورٹی، جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، سیمی کنڈکٹرز اور علاقائی سلامتی جیسے اہم شعبے شامل ہیں۔امریکا اور اس کے اتحادیوں کا مؤقف ہے کہ چین منظم انداز میں سائبر اور انٹیلی جنس سرگرمیوں کے ذریعے حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ چین ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں سیاسی دباؤ اور پروپیگنڈا قرار دیتا ہے۔