واشنگٹن( ویب ڈیسک) امریکی حکام نے چین سے مبینہ طور پر منسلک ایک بڑے سائبر حملہ آور نیٹ ورک کو ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ہیکرز نے محکمہ انصاف، خلائی تحقیق کے ادارے ناسا اور مرکزی بینک سمیت اہم امریکی و عالمی اداروں کے نظام کو نشانہ بنایا۔ حکام نے ہیکنگ کے لیے استعمال ہونے والے دو آن لائن پلیٹ فارم اپنے قبضے میں لے لیے، جنہیں چین میں قائم ایک کمپنی چلا رہی تھی۔محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ یہ گروہ 2018ء سے حساس نیٹ ورکس پر حملے کی کوششیں کر رہا تھا۔ اگست 2019ء میں ناسا کے نظام میں داخل ہونے کی کوشش بھی کی گئی، تاہم حملہ آور کامیاب نہ ہو سکے۔حکام کے مطابق سائبر گروہ نے اہم بنیادی ڈھانچے کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھنے والے جدید ہیکنگ آلات استعمال کیے۔