تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ایران کے خلاف ٹر مپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور

ایران کے خلاف ٹر مپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایک اہم قرارداد کی منظوری دے دی ہے جس کا مقصد ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کے معاملے میں صدر کے اختیارات کو محدود کرنا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق حزبِ اختلاف کی جانب سے پیش کی گئی اس قرارداد میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایران کے خلاف کسی بھی جنگی اقدام کو اس وقت تک آگے نہ بڑھایا جائے جب تک کانگریس کی باقاعدہ منظوری حاصل نہ ہو۔رائے شماری کے دوران قرارداد کے حق میں 215 ووٹ جبکہ مخالفت میں 208 ووٹ ڈالے گئے۔ اس موقع پر حکمران جماعت کے چار ارکان نے اپنی جماعتی پالیسی سے ہٹ کر قرارداد کی حمایت کی اور حزبِ اختلاف کے ساتھ مل کر ووٹ دیا۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق اس پیش رفت سے واضح ہوتا ہے کہ ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ فوجی تصادم کے حوالے سے امریکی کانگریس میں تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے، اور یہ خدشات صرف حزبِ اختلاف تک محدود نہیں رہے بلکہ حکمران جماعت کے بعض ارکان بھی اس معاملے پر تحفظات رکھتے ہیں۔قرارداد کے حامی ارکان کا کہنا ہے کہ جنگ یا کسی بھی بڑے فوجی اقدام کا فیصلہ آئینی طور پر کانگریس کی منظوری سے مشروط ہونا چاہیے، کیونکہ ایسے فیصلوں میں عوامی نمائندوں کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔