واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی فوج ایران کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے، جو ایک امریکی ہیلی کاپٹر کے مبینہ طور پر مار گرائے جانے کے واقعے کے بعد شروع کی گئی ہیں۔ایک امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس واقعے کا جواب دینا ضروری ہے اور اس کا ردعمل سخت اور مؤثر ہونا چاہیے، جو اس وقت جاری ہے۔صدر کے مطابق امریکی فوجی کارروائیاں اسی وقت سے جاری ہیں تاہم انہوں نے آپریشن کی نوعیت، مقام یا اہداف کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔اس سے قبل اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ ایرانی جانب سے امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو آبنائے ہرمز کے قریب نشانہ بنایا گیا، تاہم ہیلی کاپٹر میں موجود دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔امریکی صدر کے مطابق یہ واقعہ خطے میں پہلے سے جاری کشیدگی میں مزید اضافہ کر رہا ہے، جبکہ واشنگٹن کی جانب سے ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔
ایران سے کشیدگی: امریکی صدر کا سخت ردعمل، فوجی کارروائی جاری ہونے کا دعویٰ
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں