تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

غزہ جنگ کے بعد امریکی عوام میں اسرائیل کے بارے میں رائے تبدیل ہونے لگی

غزہ جنگ کے بعد امریکی عوام میں اسرائیل کے بارے میں رائے تبدیل ہونے لگی

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں جاری جنگ کے بعد امریکی عوام کے اسرائیل سے متعلق خیالات میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ایک نئے جائزے کے مطابق امریکا میں بڑی تعداد اب اسرائیلی عوام اور اسرائیلی حکومت کے بارے میں پہلے کے مقابلے میں کم مثبت رائے رکھتی ہے، جبکہ فلسطینیوں کے بارے میں امریکی عوام کے مجموعی خیالات میں زیادہ بڑی تبدیلی سامنے نہیں آئی۔جائزے کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت 52 فیصد امریکی اسرائیلی عوام کے بارے میں مثبت رائے رکھتے ہیں، جبکہ 2022 میں یہ شرح 67 فیصد تھی۔ اس طرح چند برسوں کے دوران اسرائیل کیلئے عوامی حمایت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی عوام کی اکثریت اسرائیلی حکومت، فلسطینی اتھارٹی اور حماس تینوں کے بارے میں منفی خیالات رکھتی ہے، تاہم گزشتہ برسوں میں اسرائیلی حکومت کے بارے میں منفی تاثر میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔جائزے کے مطابق نوجوان امریکیوں میں رائے کی یہ تبدیلی زیادہ واضح ہے۔ 30 سال سے کم عمر افراد میں 58 فیصد فلسطینیوں کے بارے میں مثبت سوچ رکھتے ہیں، جبکہ صرف 32 فیصد اسرائیلی عوام کے بارے میں مثبت رائے رکھتے ہیں۔اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ نوجوان ڈیموکریٹ ووٹرز میں فلسطینیوں کیلئے ہمدردی زیادہ پائی جاتی ہے۔ سروے کے مطابق 72 فیصد نوجوان ڈیموکریٹس فلسطینیوں کے بارے میں مثبت خیالات رکھتے ہیں، جبکہ صرف 26 فیصد اسرائیلیوں کے بارے میں مثبت رائے کا اظہار کرتے ہیں۔