نیو یارک( شوبز ڈیسک)معروف امریکی میوزک بینڈ ’لیڈی اے‘ کے 45 سالہ گلوکار چارلس کیلی نے انکشاف کیا ہے کہ پسلی میں فریکچر کے بعد کرائے گئے ٹیسٹس کے نتیجے میں انہیں خون کے کینسر (ملٹی پل مائیلوما) کی تشخیص ہوئی ہے۔ انہوں نے ویڈیو پیغام میں مداحوں کو بتایا کہ وہ فی الحال صحت مند محسوس کر رہے ہیں اور اپنے علاج کے حوالے سے مکمل پُرامید ہیں۔