تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

امریکا نے طلبا کے ویزوں میں توسیع کے قواعد سخت کر دیے

امریکا نے طلبا کے ویزوں میں توسیع کے قواعد سخت کر دیے

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے زیرِ تعلیم غیر ملکی طلبا کے ویزوں میں توسیع کے لیے سخت نئے قواعد متعارف کراتے ہوئے اس عمل کو لازمی جانچ پڑتال اور وفاقی منظوری سے مشروط کر دیا ہے۔امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق محکمۂ داخلی سلامتی نے حتمی ضابطہ جاری کیا ہے، جس کے تحت "مدتِ قیام" (Duration of Status) سے متعلق قانونی سقم ختم کر دیا گیا ہے، جو پہلے غیر ملکی طلبا، تبادلہ پروگرام کے شرکا اور غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو معمول کی حکومتی نگرانی کے بغیر طویل عرصے تک امریکا میں رہنے کی اجازت دیتا تھا۔نئے ضابطے کے مطابق ایف (F)، جے (J) اور آئی (I) درجے کے غیر تارک وطن ویزا رکھنے والوں کے لیے امریکا میں داخلے اور قیام کی ایک مقررہ مدت مقرر کر دی گئی ہے۔اس کے تحت ایف اور جے ویزوں کی زیادہ سے زیادہ مدت چار سال ہوگی، جبکہ ویزے میں توسیع کے لیے وفاقی حکومت کی باقاعدہ منظوری لازمی ہوگی۔ویزے میں توسیع کے خواہش مند افراد کو بائیومیٹرک تصدیق، پس منظر کی جانچ پڑتال اور ممکنہ دھوکہ دہی کی تحقیقات سمیت مختلف مراحل سے گزرنا ہوگا۔امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق ایف-1 ویزا رکھنے والے طلبا کے لیے تعلیم مکمل ہونے کے بعد امریکا چھوڑنے کی رعایتی مدت بھی 60 دن سے کم کر کے 30 دن کر دی گئی ہے۔