تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

بیساکھی میلہ، سکھ یاتریوں کی کرتارپور آمد، پرتپاک استقبال، امن و محبت کا پیغام گونج اٹھا

بیساکھی میلہ، سکھ یاتریوں کی کرتارپور آمد، پرتپاک استقبال، امن و محبت کا پیغام گونج اٹھا

نارووال( پاکستان خبر) بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، مختلف ممالک سے آنے والے قافلے کرتارپور صاحب پہنچ گئے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔بھارت سمیت دیگر ممالک سے آنے والے یاتریوں کا ضلعی انتظامیہ نے بھرپور خیرمقدم کیا، اس موقع پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور مہمانوں کو ہار پہنائے گئے، استقبالیہ تقریب میں ضلعی افسران بھی شریک ہوئے۔ڈپٹی کمشنر نارووال نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان امن اور محبت کا گہوارہ ہے، اقلیتوں کو خصوصی اہمیت حاصل ہے اور سکھ یاتریوں کی خدمت ہمارے لیے باعث فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی یاتریوں کی آمد سے ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ ملتا ہے، جبکہ رواداری اور بھائی چارہ ہماری پہچان ہے، سکھ برادری کے ساتھ پاکستان کے تاریخی اور روحانی تعلقات نہایت مضبوط ہیں۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے آنے والے یاتری دراصل پاکستان کے مثبت تشخص کے سفیر ہیں جو امن اور محبت کا پیغام لے کر جاتے ہیں۔