تازہ ترین
صدر اور وزیراعظم کا قوم سازی میں اساتذہ کے کردار کو خراجِ تحسین امریکی سینیٹر کا ایران سے سفارتی معاہدے کو ترجیح دینے پر زور تبدیلی گالیوں سے نہیں، کام کرکے دکھانے سے آتی ہے: احسن اقبال اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلی کی بنیاد بن سکتا ہے: مریم نواز خواجہ آصف کے پی حکومت سے دہشت گردی پر 8 سوالات بلغاریائی حکمران زار سیموئیل کی باقیات 60 سال بعد وطن واپس سعودی تنصیبات پر حوثی حملے، عالمی منڈی میں تیل مزید مہنگا صحت اور فارما شعبے میں خود انحصاری، برآمدات بڑھانے کیلئے اہم پیش رفت ملکی برآمدات 30.139 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، 45 فیصد اضافہ پاکستان کی معاشی پوزیشن مضبوط، آئی ایم ایف سے نکلنے کا موقع سرکاری قرضے 10 سال میں 340 فیصد بڑھ گئے، حجم 86.7 کھرب روپے ایران کی سخت وارننگ، حملے کیلئے سرزمین استعمال ہوئی تو جواب مختلف ہوگا اداکارہ نوال پرویز ملک رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں گلاسٹن بری 2027 کے تمام ٹکٹس 45 منٹ میں فروخت ہوگئے انجلینا جولی نے غزہ کی تباہی کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کردیں دبئی میں صبا قمر اور راکھی ساونت کی اچانک ملاقات
پاکستان خبر

وجے ورما کی نئی خاتون کے ساتھ ویڈیو، رشتے کی چہ مگوئیاں

وجے ورما کی نئی خاتون کے ساتھ ویڈیو، رشتے کی چہ مگوئیاں

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار وجے ورما ایک بار پھر اپنی نجی زندگی کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حالیہ تقریب میں انہیں ایک خاتون کے ساتھ دیکھا گیا، جس کے بعد ان کے نئے رشتے سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں وجے ورما اور خاتون کو میڈیا کے سامنے تصاویر بنواتے دیکھا جاسکتا ہے۔ دونوں خوشگوار انداز میں ایک ساتھ کھڑے نظر آئے، جس کے بعد مداحوں اور صارفین کی دلچسپی بڑھ گئی۔ویڈیو سامنے آنے پر صارفین نے سوال اٹھایا کہ آیا اداکار نے اپنی نئی محبت کو منظر عام پر لانے کا فیصلہ کرلیا ہے، تاہم وجے ورما کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔’مرزا پور‘ کے اداکار 2023 سے اداکارہ تمنا بھاٹیا کے ساتھ رومانوی تعلق میں تھے، تاہم دونوں نے 2025 میں باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔تمنا بھاٹیا سے بریک اپ کے بعد وجے ورما کا نام فلم ’گستاخ عشق‘ کی ساتھی اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ کے ساتھ بھی جوڑا گیا، تاہم دونوں نے کبھی اپنے درمیان رومانوی تعلق کی تصدیق نہیں کی۔اب نئی ویڈیو کے بعد اداکار کی نجی زندگی ایک بار پھر زیر بحث ہے، تاہم ان کے ساتھ نظر آنے والی خاتون سے تعلق کی نوعیت فی الحال واضح نہیں۔