آکلینڈ (سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف بلے باز ویرات کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔آکلینڈ کے ایڈن پارک میں بارش سے متاثرہ میچ کے دوران ویرات کوہلی نے 51 گیندوں پر 74 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس میں 13 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔اس کارکردگی کے بعد کوہلی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں جنہوں نے جنوبی افریقا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا جیسے ممالک میں ہر ٹیم کے خلاف 50 یا اس سے زائد کی بیٹنگ اوسط برقرار رکھی ہے۔ ان چاروں ممالک کو کرکٹ کی اصطلاح میں ’سینا‘ ممالک کہا جاتا ہے۔یہ اعزاز بیرون ملک کوہلی کی مستقل مزاجی اور غیر معمولی بیٹنگ صلاحیتوں کا ایک اور ثبوت ہے۔واضح رہے کہ میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 40.2 اوورز میں 185 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ بارش کے باعث ڈک ورتھ لوئس اسٹرن طریقہ کار کے تحت بھارت کو 32 اوورز میں 143 رنز کا ہدف دیا گیا، جسے بھارتی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔