تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

گوگل پلے اسٹور سے وی کے اور میکس ایپس ہٹا دی گئیں

گوگل پلے اسٹور سے وی کے اور میکس ایپس ہٹا دی گئیں

ماسکو( ویب ڈیسک) روسی ٹیکنالوجی کمپنی وی کے نے تصدیق کی ہے کہ اس کی وی کے اور میکس ایپس کو گوگل پلے اسٹور سے ہٹا دیا گیا ہے، تاہم جن صارفین کے موبائل فونز میں یہ ایپس پہلے سے نصب ہیں، وہ انہیں معمول کے مطابق استعمال کرتے رہیں گے۔کمپنی کے جاری کردہ بیان کے مطابق اینڈرائیڈ صارفین کو وی کے اور میکس ایپس پر پیغامات، کالز اور دیگر اطلاعات معمول کے مطابق موصول ہوتی رہیں گی، اور ایپس کی موجودہ فعالیت متاثر نہیں ہوگی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اینڈرائیڈ صارفین ان ایپس کو آر یو اسٹور، ہواوے ایپ گیلری، سام سنگ گلیکسی اسٹور، شیاؤمی گیٹ ایپس سمیت دیگر متبادل ایپ اسٹورز سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔کمپنی نے یہ بھی یاد دلایا کہ اس سے قبل ایپل بھی وی کے ہولڈنگ کی ایپس اور میکس میسنجر کو اپنے ایپ اسٹور سے ہٹا چکا ہے۔ وی کے کے مطابق ایپل نے یہ فیصلہ یکطرفہ طور پر اور پیشگی اطلاع کے بغیر کیا تھا، جس کے بعد آئی فون صارفین کو میسنجر پر نئے پیغامات اور کالز سے متعلق اطلاعات موصول ہونا بند ہو گئی تھیں۔