لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ ایشین گیمز میں بھارتی ٹیم سے مقابلہ ہوا تو پاکستان بھرپور انداز میں میدان میں اترے گا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ ایشین گیمز کیلئے منتخب پاکستانی ٹیم متوازن اور اچھی ہے، جس میں نوجوان کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اس وقت اچھی کرکٹ کھیل رہا ہے، جبکہ ایشین گیمز جاپان میں منعقد ہوں گے جہاں کے موسمی اور میدان کی حالات پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے نئے ہوں گے۔مائیک ہیسن کے مطابق ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان کا شمار اچھی ٹیموں میں ہوتا ہے، تاہم ایک روزہ اور ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی۔