تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

آئی فون صارفین کے لیے واٹس ایپ کا نیا کلاؤڈ بیک اپ فیچر تیار

آئی فون صارفین کے لیے واٹس ایپ کا نیا کلاؤڈ بیک اپ فیچر تیار

کیلیفونیا( ویب ڈیسک)واٹس ایپ آئی فون صارفین کے لیے ایک نئے کلاؤڈ بیک اپ فیچر پر کام کر رہا ہے، جس کے ذریعے چیٹس کا بیک اپ ایپل کے آئی کلاؤڈ کے بجائے براہِ راست واٹس ایپ کے سرورز پر محفوظ کیا جا سکے گا۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر ابھی تیاری کے مرحلے میں ہے اور فی الحال بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بھی دستیاب نہیں۔اس وقت آئی فون پر واٹس ایپ چیٹس کا بیک اپ صرف آئی کلاؤڈ میں محفوظ کیا جاتا ہے، جبکہ ایپل مفت صارفین کو 5 جی بی کلاؤڈ اسٹوریج فراہم کرتا ہے، جو تصاویر، ویڈیوز، دستاویزات، ڈیوائس بیک اپ اور دیگر ایپس کے ڈیٹا کے ساتھ مشترکہ طور پر استعمال ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے واٹس ایپ بیک اپ اکثر دستیاب اسٹوریج جلد بھر دیتا ہے۔اس مسئلے کے حل کے لیے واٹس ایپ اپنی علیحدہ کلاؤڈ بیک اپ سروس متعارف کرا رہا ہے، جس کے بعد صارفین اپنی ضرورت کے مطابق آئی کلاؤڈ یا واٹس ایپ کے سرورز میں سے کسی ایک کو بیک اپ کے لیے منتخب کر سکیں گے۔رپورٹ کے مطابق آئی کلاؤڈ بدستور ڈیفالٹ بیک اپ آپشن رہے گا، جبکہ موجودہ طریقہ استعمال کرنے والے صارفین کو اپنی سیٹنگز میں کسی قسم کی تبدیلی کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔اس نئے فیچر سے آئی فون صارفین کو بیک اپ کے لیے زیادہ لچک، بہتر رازداری اور اضافی کلاؤڈ اسٹوریج کے متبادل آپشنز فراہم ہونے کی توقع ہے۔