تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

عالمی بینک کی پاکستان کیلئے توانائی منصوبے کی منظوری

عالمی بینک کی پاکستان کیلئے توانائی منصوبے کی منظوری

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک) عالمی بینک نے پاکستان کے توانائی شعبے میں بہتری کیلئے 37 کروڑ 59 لاکھ ڈالر مالی معاونت کی منظوری دے دی ہے۔عالمی بینک کے اعلامیے کے مطابق یہ رقم 10 سالہ توانائی پروگرام کے پہلے مرحلے پر خرچ کی جائے گی، جس کا مقصد ملک میں بجلی کی ترسیل کے نظام کو جدید اور مؤثر بنانا ہے۔ مالی معاونت سے قومی بجلی ترسیلی نظام کو بہتر بنانے اور بجلی کی بندش میں کمی لانے کیلئے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ منصوبے کے تحت ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے مزید 640 میگاواٹ منصوبوں کو قومی بجلی نظام میں شامل کیا جائے گا۔ یہ اقدام قابلِ تجدید توانائی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا جبکہ جدید ترسیلی نظام کے ذریعے بجلی کے اخراجات کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔عالمی بینک کے مطابق اس منصوبے سے گھریلو، صنعتی اور تجارتی صارفین کو بجلی کی زیادہ بہتر اور قابلِ اعتماد فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ پروگرام کے تحت پاکستان کے بجلی نظام کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ بنانے کیلئے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔منصوبے کے نتیجے میں ہر سال تقریباً 8 لاکھ 32 ہزار ٹن کاربن کے اخراج میں کمی متوقع ہے، جبکہ یہ حکومت کی بجلی کے شعبے میں اصلاحات کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔عالمی بینک نے کہا ہے کہ منصوبے سے بجلی کی ترسیل کا نظام زیادہ مستحکم ہوگا اور پاکستان میں قابلِ تجدید توانائی کے حصے میں اضافے کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔