تازہ ترین
پاکستان کی ترقی کیلئے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، خواجہ آصف خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں چھوڑ سکتے، گورنر راج مجبوری میں لگانا پڑا: وزیراعظم ہر سیاسی جماعت میں جاگیردار موجود ہیں، 42 سال سے سیاست کی نرسری بند ہے: حافظ نعیم؎ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ سنائی آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے امریکا کو ایرانی شرائط ماننا ہوں گی: عراقچی پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کی پیداوار اور ترسیل کی الیکٹرانک نگرانی لازمی قرار دینے کا فیصلہ پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول ایل پی جی کی مصنوعی قلت کا خدشہ، اوگرا کو کارروائی کی ہدایت ایران کی نئی دھمکی، جنگ ہوئی تو انٹرنیٹ کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز بھی نشانے پر آسکتے ہیں ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا اعتراف، جنگ کا نتیجہ جلد سامنے آنے کا دعویٰ مریخ پر پراسرار سفید بادل کی تشکیل سے متعلق اہم انکشاف صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات پر میٹا کو 25 ارب ڈالر جرمانہ ٓ پاکستان کا پہلا خلاباز 25 نومبر کو چین سے خلا میں جائے گا پی ایچ پی کی سنگین خامیاں، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی بند
پاکستان خبر

ورلڈکپ 2027: پاکستان، بھارت سمیت 10 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کرگئیں

ورلڈکپ 2027: پاکستان، بھارت سمیت 10 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کرگئیں

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک) ون ڈے ورلڈکپ 2027 میں میزبان جنوبی افریقا اور زمبابوے سمیت 10 ٹیموں نے براہ راست جگہ بنالی ہے، جبکہ مجموعی طور پر 14 ٹیمیں میگا ایونٹ میں حصہ لیں گی۔30 ستمبر 2026 تک آئی سی سی ون ڈے درجہ بندی میں ٹاپ پوزیشن پر موجود آٹھ ٹیموں نے بھی براہ راست کوالیفائی کیا۔ ان میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، انگلینڈ، سری لنکا، افغانستان اور بنگلادیش شامل ہیں۔دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو ورلڈکپ میں جگہ بنانے کے لیے کوالیفائنگ مرحلے سے گزرنا ہوگا۔ورلڈکپ 2027 میں سیمی فائنل سے قبل تین مختلف مراحل کھیلے جائیں گے۔پہلا مرحلہ: سپر سیریزکوالیفائنگ راؤنڈ میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں اور رنر اپ ٹیم سپر سیریز میں حصہ لیں گی، جہاں مجموعی طور پر تین میچ ہوں گے۔ اس مرحلے کی فاتح ٹیم دوسرے مرحلے میں پہنچے گی۔دوسرا مرحلہ: گروپ مرحلہگروپ مرحلے میں براہ راست کوالیفائی کرنے والی 10 ٹیموں کے علاوہ کوالیفائنگ راؤنڈ کی فاتح اور سپر سیریز کی فاتح ٹیم شامل ہوگی۔ 12 ٹیموں کو چھ، چھ کے دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا اور راؤنڈ رابن طرز پر مجموعی طور پر 30 میچ کھیلے جائیں گے۔دونوں گروپس کی ابتدائی تین، تین ٹیمیں جبکہ دونوں گروپس کی چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں بھی سپر 7 مرحلے میں جگہ بنائیں گی۔تیسرا مرحلہ: سپر 7سپر 7 مرحلے میں ساتوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف ایک، ایک میچ کھیلیں گی، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 21 میچ ہوں گے۔آئی سی سی کی ممکنہ پیش بندی کے مطابق سپر 7 مرحلے میں بھارت، آسٹریلیا، پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور سری لنکا شامل ہوسکتے ہیں، تاہم یہ ترتیب حتمی نہیں اور گروپ مرحلے کے نتائج کے بعد اس میں تبدیلی ممکن ہے۔