تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

یوٹیوب نے کم معیار کے مواد پر مونیٹائزیشن سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا

یوٹیوب نے کم معیار کے مواد پر مونیٹائزیشن سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا

کیلیفورنیا( ویب ڈیسک)ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے کم معیار، غیر منفرد اور بار بار دہرائے جانے والے مواد کی حوصلہ شکنی کے لیے اپنی مونیٹائزیشن پالیسی میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے۔نئی پالیسی کے تحت یوٹیوب ایسے مواد کے خلاف کارروائی کرے گا جسے وہ غیر معیاری، غیر مؤثر یا ناظرین کے لیے غیر اطمینان بخش قرار دیتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد مصنوعی، نقل شدہ یا ایک ہی طرز کے فارمولوں پر مبنی ویڈیوز کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔یوٹیوب کے مطابق ایسے ویڈیوز جن میں دوسروں کے مواد کی نقل، توجہ حاصل کرنے کے لیے بار بار ایک جیسے حربے، انگیجمنٹ بیٹ یا تخلیقی انداز کے بجائے دہرائے جانے والے سانچے استعمال کیے جائیں، وہ مونیٹائزیشن کے لیے نااہل قرار دیے جا سکتے ہیں۔کمپنی نے واضح کیا ہے کہ اب اصل، منفرد اور معیاری مواد تخلیق کرنے والے چینلز کو ترجیح دی جائے گی، جبکہ صرف زیادہ ویوز، رسائی یا انگیجمنٹ حاصل کرنے کے لیے تیار کیے گئے عمومی یا ایک جیسے ٹیمپلیٹس پر مبنی مواد کی مونیٹائزیشن متاثر ہو سکتی ہے۔نئی ہدایات کے مطابق جذباتی یا مصنوعی انداز سے ناظرین کو متوجہ کرنے والی اور حد سے زیادہ دہرائے جانے والے فارمیٹ پر مبنی ویڈیوز کو بھی پالیسی کی خلاف ورزی تصور کیا جا سکتا ہے۔