تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

یوٹیوبر کا حیران کن کارنامہ، دیوہیکل آر سی ایئربس اے 380 ماڈل تیار

یوٹیوبر کا حیران کن کارنامہ، دیوہیکل آر سی ایئربس اے 380 ماڈل تیار

نیو یارک ( ویب ڈیسک) آر سی طیاروں کے شوقین اور مشہور یوٹیوبر ریمی آر سی نے اپنی اب تک کی سب سے بڑی اور حیران کن تخلیق پیش کرتے ہوئے ایئربس اے 380 کا 8/1 اسکیل پر مبنی آر سی ماڈل تیار کر لیا ہے۔یہ دیوہیکل ماڈل ایک بڑے فوم بلاک کو تراش کر بنایا گیا ہے، جسے بعد میں فائبر گلاس اور کاربن فائبر سے مضبوط کیا گیا۔ طیارے کے پروں کے نیچے چار طاقتور موٹرز نصب کی گئی ہیں جو تقریباً آٹھ سو پاؤنڈ وزن کے اس ماڈل کو پرواز کی صلاحیت فراہم کرتی ہیں۔ریمی آر سی نے اپنی ویڈیو سیریز میں بتایا کہ اس منصوبے میں سب سے بڑا چیلنج طیارے کے بڑھتے ہوئے وزن کو قابو میں رکھنا تھا۔ اس مقصد کے لیے انتہائی ہلکے مگر مضبوط مواد استعمال کیے گئے، تاہم کامیابی کے لیے متعدد بار تجربات اور آزمائشیں کرنی پڑیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ماڈل اتنا بڑا ہے کہ ایک شخص اس کے اندر آرام سے لیٹ سکتا ہے، جس سے اس کے غیر معمولی سائز کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔اگرچہ اس ماڈل کی مکمل رفتار سامنے نہیں لائی گئی، تاہم یہ بات حیران کن ہے کہ یہ طیارہ حقیقی جہازوں کی طرح مکمل کنٹرول شدہ لینڈنگ گیئر کے ساتھ رن وے سے ٹیک آف اور لینڈنگ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ تخلیق انجینئرنگ اور شوق کے امتزاج کی ایک منفرد مثال قرار دی جا رہی ہے، جس نے دنیا بھر کے آر سی اور ایوی ایشن شائقین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔