تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

یوٹیوب کا نیا قدم، اے آئی سے تیار مواد پر واضح لیبل لازمی

یوٹیوب کا نیا قدم، اے آئی سے تیار مواد پر واضح لیبل لازمی

 نیویارک( ویب ڈیسک)یوٹیوب نے اعلان کیا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار یا تبدیل کیے گئے مواد کی شناخت کے لیے مزید شفافیت اور سخت نگرانی کا نظام نافذ کر رہا ہے۔نئی پالیسی کے تحت اب یوٹیوب پر اپ لوڈ ہونے والی ہر وہ ویڈیو جس میں نمایاں طور پر مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا گیا ہو، اس پر واضح طور پر “اے آئی سے تیار کردہ مواد” کا لیبل ظاہر کیا جائے گا۔طویل ویڈیوز میں یہ لیبل ویڈیو پلیئر کے نیچے اور تفصیل کے حصے کے اوپر دکھایا جائے گا، جبکہ مختصر ویڈیوز (شارٹس) میں یہ براہِ راست ویڈیو کے اوپر نمایاں انداز میں ظاہر ہوگا۔کمپنی کے مطابق اگرچہ اب بھی تخلیق کاروں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز کو خود ٹیگ کریں، تاہم اب ایک نیا خودکار مواد شناختی نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے جو ویڈیوز کا تجزیہ کر کے اے آئی مواد کی نشاندہی کر سکے گا، چاہے اسے دستی طور پر ٹیگ نہ کیا گیا ہو۔یوٹیوب نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اگر کسی ویڈیو کو غلطی سے اے آئی سے تیار شدہ قرار دے دیا جائے تو تخلیق کار یوٹیوب اسٹوڈیو کے ذریعے اس معلومات کو درست یا اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔یہ اقدام آن لائن مواد میں شفافیت بڑھانے اور ناظرین کو اصل اور مصنوعی ذہانت سے تیار مواد میں فرق کرنے میں مدد دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔