تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

بائنانس میں 6.3 ارب ڈالر کی چوری، ہیکرز کا جعلی انٹرویوز کے ذریعے سائبر حملہ

بائنانس میں 6.3 ارب ڈالر کی چوری، ہیکرز کا جعلی انٹرویوز کے ذریعے سائبر حملہ

لندن ( کامرس ڈیسک)کرپٹو کرنسی کے معروف تجارتی پلیٹ فارم بائنانس سے 6.3 ارب ڈالر مالیت کے اثاثوں کی چوری کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ کمپنی نے ابتدائی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ہیکرز نے جعلی ملازمت کے انٹرویوز اور اشتہارات میں چھپے نقصان دہ سافٹ ویئر کے ذریعے حملے کی منصوبہ بندی کی۔رپورٹ کے مطابق سائبر حملہ آوروں نے جعلی ملازمت کے انٹرویوز کے ذریعے 2 سافٹ ویئر انجینئرز کے کمپیوٹرز تک رسائی حاصل کی، جس کے بعد تیسرے انجینئر کے کمپیوٹر کو استعمال کرکے رقم چوری کی گئی۔ مبینہ طور پر شمالی کوریا سے تعلق رکھنے والے ہیکرز نے کئی ماہ تک کمپنی کے انجینئرز کو دھوکا دینے کے لیے منظم منصوبہ تیار کیا۔بائنانس کے مطابق 2026 میں اس کی سیکیورٹی ٹیم نے شمالی کوریا سے مبینہ طور پر منسلک 57 سائبر حملے ناکام بنائے۔ ان حملوں میں جعلی انٹرویوز، ترقیاتی سافٹ ویئر کے روپ میں نقصان دہ پروگرام، تبدیل شدہ سافٹ ویئر پیکجز، براؤزر کی اضافی سہولتیں اور جعلی ویڈیو کانفرنسنگ پروگرام استعمال کیے گئے۔کمپنی نے امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے حملے کا ذمہ دار شمالی کوریا کو قرار دیا ہے، تاہم پیانگ یانگ اس الزام کی تردید کر چکا ہے۔بائنانس کا کہنا ہے کہ اب تک تقریباً 2 ارب 85 کروڑ ڈالر کے اثاثے منجمد یا روک لیے گئے ہیں، جبکہ متاثرہ ٹوکنز کی مالیت میں سے 98 فیصد کمپنی اپنے وسائل سے پوری کر چکی ہے۔ کمپنی نے واضح کیا ہے کہ سائبر حملے سے ہونے والے مالی نقصان کا بوجھ صارفین پر نہیں ڈالا جائے گا۔