تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف

نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف

اسلام آباد (پاکستان خبر) وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے معاملے پر اگر پاکستان پیپلز پارٹی نہیں مانی تو بھی کوئی نہ کوئی راستہ ضرور نکلے گا، جبکہ ذاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے سندھ میں حالات خراب ہونے کا بہانہ بنایا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کوئی تحفظات سامنے نہیں آئے اور وزیراعظم خود اس ایجنڈے کو لے کر چل رہے ہیں تاکہ اس معاملے پر اتفاقِ رائے پیدا ہو سکے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے اس سلسلے میں صدرِ مملکت اور دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سیاسی راستے بند کرنا شروع کر دیے گئے تو یہ سیاست، ملک اور عوام کے مفاد میں نہیں ہوگا۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ نئے صوبوں کی بحث میں سیاستدانوں کو اپنی ذات کے خول سے باہر نکل کر بات کرنی چاہیے کیونکہ اس معاملے پر کئی سیاستدانوں کے ذاتی ایجنڈے سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا دنیا کے دیگر ممالک میں نئے صوبے نہیں بنتے؟ سیاست میں مکالمہ اور بات چیت ہونی چاہیے، لیکن جب خون خرابے کی باتیں کی جاتی ہیں تو یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ معاملے کو کس طرف لے جایا جا رہا ہے۔ملکی سیاسی نظام کا حوالہ دیتے ہوئے وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں ہائبرڈ سسٹم چل رہا ہے اور اس نظام میں حکومت کے علاوہ دیگر پارٹنرز بھی موجود ہیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیرِ اطلاعات نے بھی اس مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عوام کی رائے ہو تو نئے صوبے بننے چاہئیں۔