تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی

بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی

سڈنی ( سپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سینئر فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ 2018ء کے بدنامِ زمانہ ’سینڈ پیپر‘ بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے حوالے سے جاری نئے تنازع پر اپنے کپتان پیٹ کمنز کی بھرپور حمایت میں سامنے آ گئے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جوش ہیزل ووڈ نے واضح الفاظ میں خبردار کیا کہ اگر پیٹ کمنز کو آسٹریلوی ٹیم کی قیادت سے ہٹایا گیا تو انہیں بھی ٹیم میں اپنے مستقبل پر غور کرنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیٹ کمنز ایک بہترین لیڈر ہیں اور ٹیم کے تمام کھلاڑی ان کے بارے میں یہی رائے رکھتے ہیں۔ ہیزل ووڈ نے کہا کہ گزشتہ پانچ سے چھ برسوں کے دوران کمنز کی قیادت میں آسٹریلوی ٹیم میں نمایاں بہتری آئی ہے اور انہوں نے ٹیم کا ماحول اس مقام پر پہنچا دیا ہے جہاں بال ٹیمپرنگ جیسے کسی واقعے کا دوبارہ کوئی امکان نہیں۔حالیہ دنوں میں پیٹ کمنز پر ہونے والی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے ہیزل ووڈ نے کہا کہ بطور کپتان ان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں اور وہ مکمل طور پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 2018ء کے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے فاسٹ بولر نے کہا کہ وہ نہ تو سینڈ پیپر کے استعمال سے آگاہ تھے اور نہ ہی گیند سے چھیڑ چھاڑ کے کسی منصوبے کا حصہ تھے، اور اس حوالے سے تحقیقات کے دوران دیا گیا ان کا بیان آج بھی حرف بہ حرف درست ہے۔ ان کے بقول کسی بات کا محض اندازہ ہونا اور حقیقت میں اس کا علم ہونا دو الگ چیزیں ہیں، اور اگر پیٹ کمنز کو قیادت سے ہٹایا گیا تو آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے لیے نئے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ کی کتاب میں سامنے آنے والے انکشافات نے آٹھ سال بعد بال ٹیمپرنگ کیس کو ایک بار پھر زندہ کر دیا ہے، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی اس معاملے سے باخبر تھے۔ عثمان خواجہ کے اس مؤقف کی ڈیوڈ وارنر، کیمرون بینکرافٹ اور چیڈ سئیر نے بھی تائید کی تھی، تاہم کپتان پیٹ کمنز نے ان دعوؤں کی سختی سے تردید کی تھی۔