تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ

میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ وہ جارج بش نہیں ہیں اور ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ جوہری خطرے کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عالمی برادری کو مل کر تعاون کرنا ہوگا۔اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کے پاس اس وقت چار ہزار جوہری ہتھیار موجود ہیں اور روس اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ چین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیجنگ کے پاس فی الحال 600 جوہری ہتھیار ہیں، تاہم اگلے 10 برسوں میں اس کا ذخیرہ امریکا کے برابر پہنچ سکتا ہے، اگرچہ فی الوقت وہ ہم سے بہت پیچھے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پہلے دورِ صدارت میں امریکی جوہری ہتھیاروں کو جدید بنایا گیا اور نئے ہتھیار بھی تیار کیے گئے، اس لیے بطور صدر ان کے لیے یہ کہنا انتہائی مشکل ہے کہ جوہری ہتھیاروں کی تعداد آدھی کر دی جائے یا انہیں مکمل طور پر ختم کر دیا جائے۔انٹرنیشنل کرمنل کورٹ (آئی سی سی) پر شدید تنقید کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ عالمی عدالتِ انصاف بے قابو ہو چکی ہے اور پہلی بار چین نے بھی اس کی مذمت کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ان کے مطابق عالمی عدالت کے پاس کسی ملک کے سربراہ کو گرفتار کرنے کا محض ایک جعلی اختیار ہے جسے وہ بلاوجہ استعمال کر رہی ہے۔ ٹرمپ نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ جنگوں کے بجائے تجارت کے ذریعے ممالک کے درمیان امن قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی اس مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایران کو اس لیے جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دے رہا کیونکہ اگر تہران جوہری طاقت بن گیا تو وہ ان ہتھیاروں کا استعمال کرے گا۔