تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 38 مرد کرکٹرز کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے، جس میں محمد رضوان، امام الحق، صائم ایوب اور شان مسعود جیسے نمایاں کھلاڑی جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ نئے کنٹریکٹس کی مدت 30 جون 2027 تک ہوگی۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سینئر بیٹر بابر اعظم اور سلمان علی آغا کو ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل کیٹیگری میں رکھا گیا ہے، جبکہ اذان اویس، محمد عباس، ساجد خان اور سعود شکیل صرف ٹیسٹ کیٹیگری کا حصہ ہوں گے۔اسی طرح ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، فہیم اشرف، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی مشترکہ کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیٹیگری میں حسن نواز، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان اور عثمان طارق جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے مستقبل کے قومی ٹیلنٹ کو نکھارنے اور فروغ دینے کے لیے 19 باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کو ڈیولپمنٹ کیٹیگری میں بھی شامل کیا ہے۔ اس کیٹیگری میں عبدالصمد، عبداللہ فضل، احمد دانیال، علی رضا، فرحان یوسف، حنین شاہ، محمد طحہ، محمد طیب عارف، محمد غازی غوری، محمد عمران رندھاوا، رضا اللہ، سعد بیگ، سعد مسعود، سمیر منہاس، ثاقب خان، شاہ زیب خان، شامل حسین، سفیان مقیم اور عبید شاہ کے نام شامل ہیں۔