کراچی( کامرس ڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے طیاروں کے ایندھن جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی ہے، جس کا اطلاق آج (21 نومبر 2026) سے کر دیا گیا ہے۔اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق طیاروں کے ایندھن جیٹ فیول کی قیمت میں 12 روپے 6 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 287 روپے 71 پیسے فی لٹر مقرر ہو گئی ہے۔ اس سے قبل جیٹ فیول 299 روپے 77 پیسے فی لٹر میں دستیاب تھا۔ جیٹ فیول سستا ہونے سے فضائی کرایوں میں بھی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 42 پیسے فی لٹر کمی کے بعد نئی قیمت 273 روپے 22 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے، جو پہلے 283 روپے 64 پیسے فی لٹر تھی۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 11 روپے 44 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد یہ 231 روپے 72 پیسے کے بجائے 220 روپے 28 پیسے فی لٹر میں فروخت ہوگا۔
اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے
واپس خبروں پر
Category:
کامرس