تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت

محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت

لاہور (پاکستان خبر) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں جماعتِ اسلامی کے مرکز منصورہ کا دورہ کیا اور امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سے اہم ملاقات کی، جس میں ملکی صورتحال اور امن و امان کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران ملک کو درپیش مجموعی چیلنجز اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں بھی باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام طبقات اور سیاسی قوتوں کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ دوسری جانب امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں عوام کو حقیقی ریلیف کی فراہمی حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔