تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش

روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش

ماسکو ( مانیٹرنگ ڈیسک)روس نے پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اسلام آباد اور کابل کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لیے ثالثی کی باضابطہ پیشکش کر دی ہے۔روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے اپنے بیان میں پاکستان کو جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں روس کا اہم شراکت دار قرار دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ افغان سرزمین پر دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیاں پورے خطے کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں، تاہم اگر پاکستان اور افغانستان دونوں باضابطہ درخواست کریں تو ماسکو مذاکرات کے انعقاد میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ روس پاکستان اور افغانستان کو دوست ممالک سمجھتا ہے اور دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان بامعنی بات چیت کو علاقائی امن و استحکام کے لیے ناگزیر قرار دیتا ہے۔ انہوں نے افغانستان میں داعش خراسان سمیت دیگر بین الاقوامی دہشت گرد گروہوں کی موجودگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ تمام فریقین کا مشترکہ مقصد ہونا چاہیے۔ماریہ زخارووا نے خطے میں پائیدار امن کے لیے ماسکو فارمیٹ، روس، چین، ایران اور پاکستان پر مشتمل چار ملکی مشاورتی نظام، افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے رابطہ فورم اور شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کو باہمی تعاون کے مؤثر ترین پلیٹ فارمز قرار دیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اس حوالے سے موصول ہونے والی تمام معلومات متعلقہ روسی حکام تک پہنچائی جائیں گی اور ہر معاملے کا روسی قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے انفرادی طور پر جائزہ لیا جائے گا۔