تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول

شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول

کراچی (پاکستان خبر)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ہاتھ مضبوط کیے جائیں اور وہ اپنی آئینی پانچ سالہ مدت پوری کریں، تاہم مسائل کے حل کے لیے مولانا فضل الرحمان اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو بھی ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو معاشی بحران پر توجہ دینے اور اس سے نکلنے کے منصوبے پر کام کرنے کا پورا موقع ہی نہیں دیا گیا۔ ان کے مطابق عام سیاست دانوں کی روایت رہی ہے کہ وہ وزیراعظم کے کام میں مشکلات پیدا کرتے ہیں، اور جب بھی شہباز شریف معاشی مشکلات سے نکلنے کا کوئی لائحہ عمل بناتے ہیں تو کوئی نہ کوئی وزیر اٹھ کر اپنا الگ ایجنڈا سنا دیتا ہے جس سے توجہ ہٹ جاتی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم نے شہباز شریف کو دو مرتبہ وزیراعظم بنایا اور وہ اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا جسے انہوں نے اپنی محنت سے باہر نکالا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب حالیہ کشیدگی اور جنگ کی صورتحال پیدا ہوئی تو وزیراعظم اور ان کی ٹیم نے امن کے قیام کے لیے بھرپور محنت کی، تاہم ساری توجہ اس جانب مرکوز رہنے کے باعث انہیں معاشی بحران سے نمٹنے کا مناسب وقت نہ مل سکا۔سیاسی مفاہمت پر زور دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا کہ ہمیں اچھا لگے یا نہ لگے، قومی مسائل کے پائیدار حل کے لیے مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کو سیاسی عمل میں شامل کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ملکی مفاد عزیز نہ ہوتا تو وہ بھی یہی کہتے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف سختی جاری رکھی جائے، لیکن وسیع تر قومی مفاد تقاضا کرتا ہے کہ سب کو ساتھ لے کر چلا جائے۔