تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم

ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم

اسلام آباد ( کامرس ڈیسک)اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت ملک میں فارماسیوٹیکل کے شعبے میں خودکفالت کے حصول اور برآمدات کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال اور نیشنل کوآرڈینیٹر کی زیرِ صدارت ایس آئی ایف سی کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان کے شعبۂ صحت اور فارماسیوٹیکل انڈسٹری کی بہتری و استحکام کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری کے لیے مؤثر لائحہ عمل مرتب کرنے اور مستحق مریضوں کے خصوصی علاج کی شفاف منظوری کے طریقۂ کار پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں ادویات کی قیمتوں کے تعین اور عالمی منڈیوں میں رسائی بڑھانے کے لیے فارما ایکسپورٹ کونسل کے قیام پر بھی گفتگو ہوئی۔حکام کے مطابق ایس آئی ایف سی ویکسین کی مقامی تیاری میں خودکفالت حاصل کرنے اور پاکستانی فارماسیوٹیکل شعبے کی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔