تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار

کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار

شینزن( مانیٹرنگ ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کریمیا پُل پر حملے کے بعد دوٹوک اعلان کیا ہے کہ اب یوکرین کے ساتھ جنگ بندی کے لیے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے اور ماسکو اس حملے کا انتہائی سخت جواب دے گا۔چین کے شہر شینزن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ یوکرین کے بعض علاقوں میں محدود جنگ بندی کے امکان پر بات چیت ہوئی تھی، تاہم کرچ (کریمیا) پُل کو سنگین نقصان پہنچائے جانے کے بعد روس اب مذاکرات کو آگے نہیں بڑھائے گا۔نیوز کانفرنس کے دوران پیوٹن نے سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو کا جوابی وار پُل کو پہنچنے والے نقصان سے کہیں زیادہ سخت اور تکلیف دہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کریمیا پُل مکمل طور پر شہری آمدورفت کے لیے استعمال ہوتا ہے اور اس کے ذریعے نہ تو فوجی ساز و سامان یا گولہ بارود منتقل کیا جاتا ہے اور نہ ہی تیل یا پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل ہوتی ہے۔روسی صدر نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ روس یوکرین کے علاقوں زاپوریزیا اور خیرسون میں اپنی عسکری موجودگی کو مزید مستحکم کرے گا اور زمینی راستوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔واضح رہے کہ روسی سرزمین کو کریمیا سے ملانے والا 12 میل طویل یہ پُل غیر معمولی تزویراتی اور علامتی اہمیت کا حامل ہے، جس کا افتتاح 2018 میں صدر پیوٹن نے خود کیا تھا۔ رواں ہفتے ہونے والے میزائل حملے میں اس پُل کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے جواب میں اسی روز روسی افواج نے بھی یوکرینی دارالحکومت کیف کے دو اہم پُلوں کو نشانہ بنایا۔