تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ابھیشیک شرما کی بیٹنگ ناکام، بولنگ میں شاندار کارکردگی

ابھیشیک شرما کی بیٹنگ ناکام، بولنگ میں شاندار کارکردگی

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ابھیشیک شرما کی خراب بیٹنگ فارم برقرار ہے اور وہ زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں رنز بنانے میں ناکام رہے ہیں۔زمبابوے کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارتی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم ابھیشیک شرما صرف 4 گیندوں پر 2 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔اس سے قبل دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی ابھیشیک شرما صرف 8 گیندوں پر 8 رنز بنا سکے تھے، جبکہ سیریز کے پہلے میچ میں انہوں نے 8 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے صرف ایک رن بنایا تھا۔مسلسل ناکام بیٹنگ کارکردگی بھارتی ٹیم کے لیے تشویش کا باعث بنتی جا رہی ہے۔تاہم تیسرے میچ میں ابھیشیک شرما نے گیند بازی میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 17 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جو کسی بھی بھارتی اوپنر کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں بہترین بولنگ کارکردگی قرار دی جا رہی ہے۔