لاہور (سپورٹس ڈیسک) ون ڈے ٹرائی سیریز کا آخری لیگ میچ آج سری لنکا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔میچ دوپہر 1 بجے شروع ہوگا۔ انگلینڈ کی ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، جبکہ سری لنکا کے بعض کھلاڑیوں نے بھی ٹریننگ کی۔انگلینڈ نے سیریز میں اب تک 3 میچز کھیلے ہیں اور تینوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جبکہ سری لنکا کی ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔سیریز کا فائنل 31 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، جس میں سری لنکا کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔