تازہ ترین
خیبرپختونخوا میں انسانی حقوق کی شکایات کیلئے ڈیجیٹل پورٹل کا فیصلہ فضل الرحمان کا خواجہ آصف پر انہی کے مشہور جملے سے وار شہباز شریف نے ن لیگ خیبرپختونخوا کا اجلاس آج طلب کرلیا نورین نیازی کی طبیعت خراب، پی ٹی آئی کا اظہارِ تشویش ٹرمپ کی ایران جنگ نے امریکا کو مزید غیر محفوظ بنا دیا: اوباما قطر کی ایران کو جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت پر آمادہ کرنے کی کوشش امریکا کی ایران سے مذاکرات بحال کرنے کی کوشش، جے ڈی وینس کا خط اسرائیلی انتخابات: نیتن یاہو اکثریت سے محروم، اپوزیشن کا مینڈیٹ کا دعویٰ مریم نواز کی کاروباری مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بینکوں میں نقد لین دین کی رپورٹنگ حد 30 لاکھ روپے مقرر برآمدات بڑھانے کیلئے جی ایس پی پلس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے: اسحاق ڈار قرضوں پر سود کی ادائیگیاں 80 کھرب روپے تک پہنچنے کا تخمینہ مائیکروسافٹ کا اے آئی نظام پیچیدہ بیماریوں کی تشخیص میں ڈاکٹروں سے آگے نیدرلینڈز میں اے آئی سے 25 ہزار سرکاری نوکریاں ختم کرنے کا منصوبہ اے آئی اسٹارٹ اپ کا اینتھروپک کے اندرونی نظام تک رسائی کا دعویٰ اسٹار لنک صارفین کی نگرانی کا الزام، اسرائیلی کمپنی پر تحقیقات
پاکستان خبر

میرپور ٹیسٹ: واریکن کی 5 وکٹیں، بنگلادیش 272 رنز پر ڈھیر

میرپور ٹیسٹ: واریکن کی 5 وکٹیں، بنگلادیش 272 رنز پر ڈھیر

میرپور (سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے اسپنر جومیل واریکن کی تباہ کن بولنگ کے سامنے بنگلادیشی بیٹنگ لائن نہ ٹھہر سکی اور میزبان ٹیم پہلی اننگز میں 272 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔دوسرے روز بنگلادیش نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز سے کھیل کا آغاز کیا، تاہم آخری 7 وکٹیں صرف 59 رنز کے اضافے پر گر گئیں۔ بنگلادیش کی آخری 5 وکٹیں محض 19 رنز پر گریں، جبکہ لٹن داس 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔جومیل واریکن نے 53 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹیسٹ کیریئر میں یہ پانچویں مرتبہ ہے کہ انہوں نے ایک اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔شدمان اسلام نے دوسرے روز اپنی تیسری ٹیسٹ سنچری مکمل کرتے ہوئے 234 گیندوں پر 105 رنز بنائے، جن میں 11 چوکے شامل تھے۔ تاہم وہ ڈیبیو کرنے والے اسپنر جوشوا بشپ کی پہلی ٹیسٹ وکٹ بن گئے۔جوشوا بشپ نے مجموعی طور پر 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شمار جوزف نے بھی 2 بنگلادیشی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔