تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ابرار احمد کا ہدف واضح، ٹائٹل جیتنے کیلئے پُرعزم

ابرار احمد کا ہدف واضح، ٹائٹل جیتنے کیلئے پُرعزم

لاہور( سپورٹس ڈیسک) ابرار احمد نے کہا ہے کہ اس وقت ان کی مکمل توجہ اپنی باؤلنگ کو مزید مؤثر بنانے پر مرکوز ہے جبکہ بیٹنگ کی مشق کیلئے روزانہ تھوڑا وقت دینا ہی کافی سمجھتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر کا کہنا تھا کہ وہ ساتھی باؤلر عثمان طارق کے ساتھ مل کر طے شدہ منصوبے کے تحت باؤلنگ کرتے ہیں تاکہ مسلسل دباؤ کے ذریعے بیٹرز کو مشکل میں ڈالا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حریف کھلاڑی دفاعی حکمت عملی اپنائیں تو ان کی کوشش ہوتی ہے کہ انہیں کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا جائے، رنز کو محدود رکھا جائے اور وکٹیں حاصل کی جائیں۔ابرار احمد نے مزید کہا کہ اس بار ٹیم کی سپن، فاسٹ باؤلنگ اور بیٹنگ تینوں شعبے مضبوط ہیں، وہ نہ صرف فائنل کھیلنے بلکہ ٹائٹل جیتنے کیلئے بھی پُرامید ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نئی ٹیموں کی شمولیت سے مقابلہ مزید سخت ہو گیا ہے اور کئی نئے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئے ہیں، تاہم وقت کے ساتھ نئی ٹیمیں بھی بہتر کارکردگی دکھائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ استعمال ہونے والی وکٹیں باؤلرز، خصوصاً سپنرز کیلئے مددگار ثابت ہوتی ہیں اور ٹیمیں اسی کے مطابق حکمت عملی ترتیب دیتی ہیں، جبکہ وہ ذاتی طور پر کسی نئے انداز کے بجائے اپنا روایتی جشن منانے کا طریقہ ہی پسند کرتے ہیں۔