تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

فیفا ورلڈ کپ 2026: کروشیا نے پاناما کو شکست دے دی

فیفا ورلڈ کپ 2026: کروشیا نے پاناما کو شکست دے دی

ٹورنٹو (شوبز ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ ایل کے اہم میچ میں کروشیا نے پاناما کو ایک صفر سے شکست دے دی، جس کے بعد کروشیا نے ایونٹ میں اپنی بقا کی امیدیں برقرار رکھیں جبکہ پاناما ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا۔ٹورنٹو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس سنسنی خیز مقابلے میں ابتدائی لمحات میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔ پاناما کی جانب سے چند خطرناک حملے کیے گئے، تاہم کروشیا کے مضبوط دفاع اور گول کیپر ڈومینک لیواکووچ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے تمام کوششیں ناکام بنا دیں۔میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول 54ویں منٹ میں اینٹے بودیمیر نے کیا۔ مارکو پاسالیچ کی عمدہ موو کے بعد یوشکو اسٹانیشچ کے شاندار کراس پر بودیمیر نے گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔کروشیا نے برتری حاصل کرنے کے بعد مزید مواقع بھی پیدا کیے، تاہم سکور میں اضافہ نہ ہو سکا۔ دوسری جانب پاناما کی ٹیم بھرپور کوششوں کے باوجود گول کرنے میں ناکام رہی۔اس فتح کے ساتھ کروشیا نے گروپ ایل میں اگلے مرحلے تک رسائی کے امکانات برقرار رکھے ہیں، جبکہ پاناما مسلسل دوسری شکست کے بعد عالمی کپ سے باہر ہو گئی ہے۔