تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

حکومت کا جامشورو پاور پلانٹ کو تھر کول پر منتقل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا جامشورو پاور پلانٹ کو تھر کول پر منتقل کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)حکومت نے جامشورو پاور پلانٹ کے یونٹ-1 کو درآمدی کوئلے سے مکمل طور پر تھر کے مقامی لِگنائٹ کوئلے پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پاور ڈویژن کے مطابق ڈورنیئر گروپ اور ای وائی پارتھینون کی تیار کردہ فزیبلٹی اسٹڈی رپورٹ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کو پیش کر دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس منصوبے سے آئندہ 26 برسوں میں 3.239 ارب ڈالر جبکہ زرمبادلہ کی مد میں 2.113 ارب ڈالر کی بچت متوقع ہے۔پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ معاشی طور پر فائدہ مند، تکنیکی طور پر قابلِ عمل اور ماحولیاتی طور پر قابلِ انتظام ہے۔ اس سے تھرپارکر میں روزگار کے مواقع، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور توانائی کے شعبے میں بہتری متوقع ہے۔حکام کے مطابق پاور سیکٹر کو مجموعی طور پر 1.720 ارب ڈالر کے فوائد حاصل ہوں گے جبکہ بجلی کی پیداوار کی لاگت میں 1.051 ارب ڈالر کی بچت کا امکان ہے۔ تھر کول مائنز کی توسیع سے 669 ملین ڈالر کے اضافی فوائد بھی متوقع ہیں۔مزید بتایا گیا کہ غیر ملکی قرضوں پر سود کی ادائیگی میں کمی سے 1.519 ارب ڈالر کی بچت ہوگی، جبکہ جامشورو پلانٹ کی تبدیلی پر 86.2 ملین ڈالر کی سرمایہ جاتی لاگت آئے گی۔پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ منصوبے کے ذریعے عالمی کوئلہ قیمتوں اور ڈالر کے اتار چڑھاؤ کے اثرات کم ہوں گے، اور حکومت مقامی توانائی وسائل کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔