تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

افغانستان دہشتگرد نیٹ ورکس کا گڑھ بن گیا

افغانستان دہشتگرد نیٹ ورکس کا گڑھ بن گیا

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی جریدے ساؤتھ ایشیا جرنل کے مطابق افغانستان میں فتنہ الخوارج، داعش خراسان اور القاعدہ سمیت مختلف عسکریت پسند تنظیموں کی سرگرمیاں تاحال جاری ہیں۔رپورٹ کے مطابق مختلف نظریات رکھنے والے عسکریت پسند گروہ افغانستان میں اسلحے، تربیت اور سہولت کاری کے مشترکہ نیٹ ورکس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ پاکستان متعدد مرتبہ افغانستان سے فتنہ الخوارج کے سرحد پار حملوں کا معاملہ اٹھا چکا ہے۔اقوام متحدہ کی رپورٹس نے بھی افغانستان میں فتنہ الخوارج کی سرگرمیوں اور طالبان حکومت کی حمایت سے متعلق خدشات کو تقویت دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں عسکریت پسندوں کی مستقل پناہ گاہیں سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی اور علاقائی روابط کو کمزور کرسکتی ہیں۔افغان نیشنل ریزسٹینس فرنٹ کے سربراہ احمد مسعود بھی افغان طالبان کی سرپرستی میں دہشتگردوں کی موجودگی اور سرگرمیوں کی تصدیق کرچکے ہیں۔