تازہ ترین
پاکستان خبر

ایران کرکٹ سربراہ کا اے سی سی اور محسن نقوی سے اظہارِ تشکر

ایران کرکٹ سربراہ کا اے سی سی اور محسن نقوی سے اظہارِ تشکر

 تہران( سپورٹس ڈیسک) ایران کرکٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ مہدی مسکانی نے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کے دوران تعاون اور حمایت پر اے سی سی اور اس کے صدر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔اپنے بیان میں مہدی مسکانی نے کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے ایران پر حملہ اور جارحیت کی گئی، جبکہ گزشتہ ایک سال کے دوران ایرانی عوام کو متعدد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ امریکی جارحیت کے نتیجے میں ایران کے متعدد طلبہ اور بچے بھی جاں بحق ہوئے۔ ایسے حالات میں دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے ملنے والی ہمدردی اور حمایت ایران کے لیے بہت اہم تھی۔ایرانی کرکٹ سربراہ نے کہا کہ اے سی سی نے ایران کی خیریت دریافت کی اور مشکل وقت میں اظہارِ ہمدردی کیا، جس پر وہ شکر گزار ہیں۔ انہوں نے خصوصی طور پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔مہدی مسکانی کے مطابق محسن نقوی نے ایران سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں امن کے فروغ اور کشیدگی کم کرنے کے لیے مسلسل حمایت اور کوششیں کیں اور حقیقی معنوں میں کھیلوں کے ذریعے سفارت کاری کو عملی شکل دی۔