تازہ ترین
پاکستان سعودی دفاعی تعاون جاری، معاہدے پر عمل میں وقت لگے گا اسحاق ڈار کی حاقان فیدان سے گفتگو، فلسطین پر اتفاق بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف جنگ ستمبر، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج پسپا یمنی سفیر کا ایران پر حوثیوں کو استعمال کرنے کا الزام پاکستان کا ایران سے حوثیوں کے حملے رکوانے کا مطالبہ ایران جنگ 2029 تک جاری رہنے کا خدشہ، امریکی میڈیا حوثیوں نے بحیرہ احمر کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ کرلیا وزیراعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دے دی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 170 ہزار کی سطح سے نیچے صرف ستمبر میں پٹرول 28 اور ڈیزل 22 روپے فی لٹر مہنگا ہوا: رپورٹ امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا این سی سی آئی اے نے امام الحق اور رضوان کو طلب کرلیا فیفا آسیان کپ، پاکستان گروپ بی میں تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گا سابق پاکستانی آل راؤنڈر انور علی کو امریکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر سیف گیمز کی میزبانی، کھیلوں کے مراکز کیلئے 5.7 ارب منظور
پاکستان خبر

بوائز کے ساتھ کھیلنے سے ٹیم کو بہت فائدہ ہوا:فاطمہ ثنا

بوائز کے ساتھ کھیلنے سے ٹیم کو بہت فائدہ ہوا:فاطمہ ثنا

لاہور( سپورٹس ڈیسک) قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا ہے کہ تربیتی کیمپ میں زیادہ تر میچز لڑکوں کی ٹیموں کے ساتھ کھیلے، جس سے کھلاڑیوں کو بھرپور فائدہ حاصل ہوا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاطمہ ثنا نے کہا کہ دی ہنڈرڈ میں شرکت کا تجربہ بہت اچھا رہا اور انہیں خوشی ہے کہ وہ اس ایونٹ میں کھیلنے والی پہلی پاکستانی کھلاڑی بنیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کا نام آنے پر انہیں فخر محسوس ہوا۔قومی کپتان نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں پاکستان کی مزید خواتین کھلاڑیوں کو بھی بیرون ملک ایسے مقابلوں میں کھیلنے کے مواقع ملیں گے۔فاطمہ ثنا نے کہا کہ انہوں نے ٹیم کی کھلاڑیوں کو واضح کیا ہے کہ بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ فیلڈنگ پر بھی بھرپور توجہ دینا ضروری ہے، کیونکہ کامیابی کے لیے تینوں شعبوں میں اچھی کارکردگی اہم ہے۔