جنوبی افریقا ( سپورٹس ڈیسک) معروف باکسر اور سابق عالمی چیمپئن زولانی ٹیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، جبکہ واقعے کے شبے میں 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ زولانی ٹیٹے کو جمعے کے روز ان کے گھر کے باہر گولی ماری گئی۔ فائرنگ کے واقعے میں ان کے ساتھ موجود ایک خاتون بھی زخمی ہوئیں۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے دوران قتل کے شبے میں چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔زولانی ٹیٹے 2014 سے 2015 تک انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کے جونیئر بینٹم ویٹ چیمپئن رہے، جبکہ 2017 سے 2019 تک ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن کا بینٹم ویٹ عالمی اعزاز بھی ان کے پاس رہا۔