تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی

موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)عالمی ریٹنگ ادارے موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ سی اے اے ون سے بڑھا کر بی تھری کردی۔موڈیز کے مطابق ریٹنگ میں بہتری کی اہم وجوہات میں حکمرانی کے نظام میں پیش رفت، زرمبادلہ کے ذخائر میں مضبوطی اور ملکی قرض لینے کی لاگت میں کمی شامل ہیں۔ادارے نے پاکستان میں مسلسل معاشی استحکام کو بھی ریٹنگ بہتر ہونے کی بڑی وجہ قرار دیا ہے۔ موڈیز کے مطابق ان شعبوں میں بہتری سے پاکستان کی بیرونی مالی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی جبکہ مالیاتی اشاریوں میں بھی بہتری آئے گی۔موڈیز نے تقریباً 12 ماہ کے دوران پاکستان کی ریٹنگ میں دو درجے بہتری کی ہے۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہونے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ ریٹنگ میں بہتری حکومت کی معاشی پالیسیوں اور اصلاحات پر عالمی اعتماد کا اظہار ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے معیشت کو مستحکم کرنے اور بیرونی شعبے میں بہتری لانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں۔