تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

مائیک ہسی کی خدمات کیلئے آسٹریلیا اور انگلینڈ میں مقابلہ

مائیک ہسی کی خدمات کیلئے آسٹریلیا اور انگلینڈ میں مقابلہ

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) سابق آسٹریلوی بلے باز مائیک ہسی کی خدمات حاصل کرنے کے لیے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔آسٹریلوی ذرائع ابلاغ کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ اسٹیفن فلیمنگ نے مائیک ہسی کو بیٹنگ کوچ مقرر کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ دونوں ماضی میں ایک فرنچائز لیگ میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔فلیمنگ آئندہ ایشز سیریز کے لیے مائیک ہسی کی خدمات حاصل کرنا چاہتے ہیں، جبکہ ہسی نے گزشتہ ہفتے تصدیق کی تھی کہ فلیمنگ نے ان سے رابطہ کیا ہے۔دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے بھی مائیک ہسی سے رابطہ کیا ہے۔ آسٹریلوی ذرائع کے مطابق بورڈ قومی ٹیم کی بیٹنگ میں موجود مسائل دور کرنے کے لیے ہسی کو ذمہ داری سونپنے کا خواہاں ہے۔رپورٹس کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کی کوشش ہے کہ مائیک ہسی ایشز سیریز میں انگلینڈ کے ساتھ کام نہ کریں، جبکہ بورڈ ان کی خدمات حاصل کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر معاملات طے کرنے میں مصروف ہے۔