تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

شادی سے پہلے تعلقات سے متعلق باتیں ظاہر نہیں کرنی چاہئیں: آغا علی

شادی سے پہلے تعلقات سے متعلق باتیں ظاہر نہیں کرنی چاہئیں: آغا علی

لاہور( شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکار آغا علی نے اپنی شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی وہ شادی کریں گے تو اس کا اعلان فخر کے ساتھ کریں گے۔حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں آغا علی نے شوبز انڈسٹری، ذاتی زندگی اور سوشل میڈیا سے متعلق مختلف موضوعات پر بات کی۔اداکار سے جب سوشل میڈیا پر اپنی ذاتی زندگی شیئر کرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی تعلق کو عوام کے سامنے لانے کے حق میں نہیں ہیں، کیونکہ کسی بھی رشتے میں صرف ایک شخص نہیں بلکہ دوسرا فرد بھی شامل ہوتا ہے۔آغا علی نے کہا کہ ان کے خیال میں شادی سے پہلے تعلقات سے متعلق باتیں ظاہر نہیں کرنی چاہئیں، تاہم جب بھی ان کی شادی ہوگی وہ اس کا اعلان ضرور کریں گے۔انہوں نے اپنے تعلقات کو نجی رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ کسی بھی رشتے کی ضمانت نہیں ہوتی اور یہ معلوم نہیں ہوتا کہ مستقبل میں کوئی تعلق کس سمت جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ لوگوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے اور سوشل میڈیا پر تنقید یا غیر ضروری گفتگو بھی ایک عام رجحان بنتی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ آغا علی اور اداکارہ حنا الطاف کی شادی 2020 میں ہوئی تھی، جو تقریباً چار سال بعد اختتام پذیر ہو گئی۔