تازہ ترین
خیبرپختونخوا میں انسانی حقوق کی شکایات کیلئے ڈیجیٹل پورٹل کا فیصلہ فضل الرحمان کا خواجہ آصف پر انہی کے مشہور جملے سے وار شہباز شریف نے ن لیگ خیبرپختونخوا کا اجلاس آج طلب کرلیا نورین نیازی کی طبیعت خراب، پی ٹی آئی کا اظہارِ تشویش ٹرمپ کی ایران جنگ نے امریکا کو مزید غیر محفوظ بنا دیا: اوباما قطر کی ایران کو جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت پر آمادہ کرنے کی کوشش امریکا کی ایران سے مذاکرات بحال کرنے کی کوشش، جے ڈی وینس کا خط اسرائیلی انتخابات: نیتن یاہو اکثریت سے محروم، اپوزیشن کا مینڈیٹ کا دعویٰ مریم نواز کی کاروباری مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بینکوں میں نقد لین دین کی رپورٹنگ حد 30 لاکھ روپے مقرر برآمدات بڑھانے کیلئے جی ایس پی پلس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے: اسحاق ڈار قرضوں پر سود کی ادائیگیاں 80 کھرب روپے تک پہنچنے کا تخمینہ مائیکروسافٹ کا اے آئی نظام پیچیدہ بیماریوں کی تشخیص میں ڈاکٹروں سے آگے نیدرلینڈز میں اے آئی سے 25 ہزار سرکاری نوکریاں ختم کرنے کا منصوبہ اے آئی اسٹارٹ اپ کا اینتھروپک کے اندرونی نظام تک رسائی کا دعویٰ اسٹار لنک صارفین کی نگرانی کا الزام، اسرائیلی کمپنی پر تحقیقات
پاکستان خبر

’لڑکی ہونا ہی ہمارے ملک میں گناہ ہے‘، حنا الطاف کا شکوہ

’لڑکی ہونا ہی ہمارے ملک میں گناہ ہے‘، حنا الطاف کا شکوہ

کراچی (شو بز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ حنا الطاف نے کراچی کو جیل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لڑکیوں کے لیے زندگی گزارنا اور سڑکوں پر آزادانہ چلنا مشکل ہے۔حنا الطاف ان دنوں لندن میں چھٹیاں گزار رہی تھیں۔ کراچی روانگی سے چند گھنٹے قبل انہوں نے ایک ویڈیو بنائی، جس میں لندن میں اپنے قیام کو شاندار قرار دیا۔اداکارہ نے ویڈیو میں کہا کہ کراچی کی پرواز سے پہلے انہوں نے لندن میں آخری ناشتہ کرنے کا سوچا، کیونکہ واپس کراچی جا کر انہیں جیل میں قید ہونے جیسا محسوس ہوگا۔ ان کے بقول وہاں لڑکیاں زندگی نہیں گزار سکتیں اور نہ ہی سڑکوں پر آزادانہ چل سکتی ہیں، لڑکی ہونا ہی ہمارے ملک میں گناہ ہے۔حنا الطاف نے کہا کہ وہ لندن میں اپنی آزادی کے آخری چند گھنٹے گزار رہی ہیں اور لندن نے ان کے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا۔اداکارہ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ بعض صارفین نے اپنے شہر پر تنقید کرنے پر انہیں آڑے ہاتھوں لیا، جبکہ کچھ نے ان کے مؤقف سے اتفاق کیا۔