پشاور (شو بز ڈیسک) صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف پشتو گلوکار گلریز تبسم دل کا دورہ پڑنے سے 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔گلوکار کے انتقال پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور مشیر اطلاعات ثمر ہارون بلور نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ گلریز تبسم کے انتقال سے پشتو موسیقی ایک ممتاز فنکار سے محروم ہوگئی ہے۔
صدارتی ایوارڈ یافتہ پشتو گلوکار گلریز تبسم 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
واپس خبروں پر
Category:
تفریح