تازہ ترین
خیبرپختونخوا میں انسانی حقوق کی شکایات کیلئے ڈیجیٹل پورٹل کا فیصلہ فضل الرحمان کا خواجہ آصف پر انہی کے مشہور جملے سے وار شہباز شریف نے ن لیگ خیبرپختونخوا کا اجلاس آج طلب کرلیا نورین نیازی کی طبیعت خراب، پی ٹی آئی کا اظہارِ تشویش ٹرمپ کی ایران جنگ نے امریکا کو مزید غیر محفوظ بنا دیا: اوباما قطر کی ایران کو جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت پر آمادہ کرنے کی کوشش امریکا کی ایران سے مذاکرات بحال کرنے کی کوشش، جے ڈی وینس کا خط اسرائیلی انتخابات: نیتن یاہو اکثریت سے محروم، اپوزیشن کا مینڈیٹ کا دعویٰ مریم نواز کی کاروباری مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بینکوں میں نقد لین دین کی رپورٹنگ حد 30 لاکھ روپے مقرر برآمدات بڑھانے کیلئے جی ایس پی پلس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے: اسحاق ڈار قرضوں پر سود کی ادائیگیاں 80 کھرب روپے تک پہنچنے کا تخمینہ مائیکروسافٹ کا اے آئی نظام پیچیدہ بیماریوں کی تشخیص میں ڈاکٹروں سے آگے نیدرلینڈز میں اے آئی سے 25 ہزار سرکاری نوکریاں ختم کرنے کا منصوبہ اے آئی اسٹارٹ اپ کا اینتھروپک کے اندرونی نظام تک رسائی کا دعویٰ اسٹار لنک صارفین کی نگرانی کا الزام، اسرائیلی کمپنی پر تحقیقات
پاکستان خبر

شاہ ویر کادوانی کی تصاویر پر تبصرے، صارفین کو ارجن کپور یاد آگئے

شاہ ویر کادوانی کی تصاویر پر تبصرے، صارفین کو ارجن کپور یاد آگئے

کراچی (شو بز ڈیسک) پاکستانی اداکار شاہ ویر کادوانی اپنے نئے ڈرامے کی ساتھی اداکارہ عینا آصف کے ساتھ تصاویر شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید اور دلچسپ تبصروں کی زد میں آگئے۔شاہ ویر کادوانی نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ڈرامے کی نئی قسط کے پسِ پردہ مناظر شیئر کیے، جن میں دونوں اداکار مختلف انداز میں پوز دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔ تصاویر میں شاہ ویر سیاہ سوٹ جبکہ عینا آصف ہلکے نیلے رنگ کے لباس میں نظر آئیں۔تصاویر سامنے آنے کے بعد صارفین نے شاہ ویر کی اداکاری اور انداز پر تبصرے کیے۔ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ یہ واحد شخص ہے جو ارجن کپور کو آسانی سے شکست دے سکتا ہے، جبکہ دوسرے نے تبصرہ کیا کہ ’’بھائی آپ نے تو رونگٹے کھڑے کر دیے۔‘‘دوسری جانب متعدد مداح شاہ ویر کادوانی کی حمایت کرتے اور ان کی تعریف کرتے بھی دکھائی دیے۔