تازہ ترین
اسرائیلی توسیع پسندی خطے کے بحرانوں کی بنیادی وجہ ہے، دفتر خارجہ پاکستان اور سوڈان میں سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پیٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے، حافظ نعیم مولانا فضل الرحمٰن کو حصہ نہ ملا، اسی لیے ناراض ہیں، فیصل کریم کنڈی امریکا ایران سمجھوتے میں اہم پیش رفت، قطر کا بڑا دعویٰ امریکا ایران کشیدگی کا سفارتی حل چاہتا ہے، قطری وزیراعظم جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے پر زور، ٹرمپ سے اختلافات نمایاں امریکی مسلم سینیٹر کی ایران جنگ پر کڑی تنقید، فیصلہ غلط قرار بجلی صارفین پر نیا بوجھ، فی یونٹ 2 روپے 37 پیسے اضافہ ایل پی جی کی شفاف نیلامی کا فیصلہ، میڈیا کے سامنے فروخت ہوگی ڈیجیٹل اصلاحات کے ثمرات، اکتوبر میں 5 ہزار نئی کمپنیاں رجسٹرڈ پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 14.6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا چیٹ جی پی ٹی میں تصاویر کو متحرک بنانے کی نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان سوئس سائنس دانوں کی انسولین کے بغیر شوگر قابو کرنے والی ڈیوائس تیار واٹس ایپ پر اب چیٹ کھولے بغیر پیغامات پڑھنا ممکن ہوگا، بلیو ٹِک بھی نہیں آئے گا گوگل میپس نئے شہر میں اترتے ہی صارفین کی رہنمائی کرے گا
پاکستان خبر

وزیراعظم آزاد کشمیر کا راولاکوٹ کا دورہ، سیکیورٹی اور انتظامی امور کا جائزہ

وزیراعظم آزاد کشمیر کا راولاکوٹ کا دورہ، سیکیورٹی اور انتظامی امور کا جائزہ

راولاکوٹ (پاکستان خبر) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سید افتخار گیلانی نے راولاکوٹ کا دورہ کیا، جہاں انہیں پولیس لائنز میں امن و امان کی صورتحال اور انتظامی معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے سی ایم ایچ راولاکوٹ پہنچ کر حالیہ واقعات کے دوران مشتعل ہجوم کے ہاتھوں زخمی ہونے والے اہلکاروں اور شہریوں کی عیادت کی اور ان کی صحت دریافت کی۔انہوں نے مختلف سیکیورٹی چیک پوسٹس کا معائنہ بھی کیا اور وہاں تعینات پولیس اہلکاروں سے ملاقات کرکے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران وزیراعظم آزاد کشمیر نے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقاتیں کیں اور ان میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کیے۔اس موقع پر انہوں نے راولاکوٹ کی سماجی اور عوامی شخصیات سے بھی تبادلہ خیال کیا اور شہر کی مجموعی صورتحال پر گفتگو کی۔