تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ٹک ٹاکر علی حیدر آبادی اور سابق اہلیہ کے درمیان الزامات کی جنگ، ویڈیوز وائرل

ٹک ٹاکر علی حیدر آبادی اور سابق اہلیہ کے درمیان الزامات کی جنگ، ویڈیوز وائرل

لاہور( شوبز ڈیسک)ٹک ٹاکر علی حیدر آبادی اور ان کی سابق اہلیہ زینب علی کے درمیان الزامات اور جوابی دعوؤں کا سلسلہ سوشل میڈیا پر شدت اختیار کر گیا ہے، جہاں دونوں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔زینب علی نے اپنے ویڈیو بیان میں علی حیدر آبادی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے شادی کے تین سال شدید ذہنی اذیت اور مبینہ تشدد کے ساتھ گزارے۔ ان کا کہنا تھا کہ علی ان سے بے وفائی کرتے رہے اور اس سے قبل بھی متعدد شادیاں کر کے طلاق دے چکے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ علی خواتین کو ویوز اور شہرت کے لیے استعمال کرتے ہیں اور کم عمر لڑکیوں کو مبینہ طور پر جھانسہ دیتے ہیں۔زینب علی نے مزید دعویٰ کیا کہ علی نے کئی لڑکیوں سے شادی کا وعدہ کر کے مالی فوائد بھی حاصل کیے، جبکہ ایک واقعے میں تشدد کے باعث ان کی انگلی ٹوٹنے کا بھی ذکر کیا گیا۔ان الزامات کے بعد علی حیدر آبادی کی جانب سے بھی ویڈیو بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کی “پہلی اور آخری ویڈیو” ہے کیونکہ وہ اس معاملے پر مزید بات نہیں کرنا چاہتے، تاہم جب ان کے خلاف ویڈیوز بنائی گئیں تو انہیں وضاحت دینا پڑی۔انہوں نے کہا کہ جس طلاق والی ویڈیو کا حوالہ دیا جا رہا ہے، اس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے کسی قسم کا تشدد نہیں کیا۔ ان کے مطابق یہ ویڈیو پہلے سے اس لیے بنائی گئی تھی تاکہ مستقبل میں کسی بھی ممکنہ بلیک میلنگ یا غلط بیانی سے بچا جا سکے۔سوشل میڈیا پر اس تنازع نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے، تاہم دونوں فریقین کی جانب سے الزامات اور تردید کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔