تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

عالیہ بھٹ کی ہارر فلم ’تمباڈ 2‘ میں انٹری، مداح پُرجوش

عالیہ بھٹ کی ہارر فلم ’تمباڈ 2‘ میں انٹری، مداح پُرجوش

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے فلم ’تمباڈ 2‘ کا حصہ بننے کی تصدیق کر دی گئی ہے، جس کے بعد مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔اداکار سوہم شاہ نے انسٹاگرام پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک نئے سفر کا آغاز ہو گیا ہے، اور انہوں نے عالیہ بھٹ کو فلم کی ٹیم میں خوش آمدید کہا۔تفصیلات کے مطابق ’تمباڈ 2‘ عالیہ بھٹ کی پہلی مکمل ہارر فلم ہوگی۔ فلم میں ان کا کردار محدود نہیں ہوگا بلکہ کہانی کا ایک اہم حصہ ہوگا، جو فلم کے بڑے اور فیصلہ کن موڑ سے منسلک ہے۔عالیہ بھٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے پہلی بار ’تمباڈ‘ دیکھی تو یہ فلم ان کے ذہن میں گھر کر گئی تھی۔ ان کے مطابق اس منفرد اور پراسرار دنیا کا حصہ بننا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے، جبکہ وہ سوہم شاہ اور نوازالدین صدیقی کے ساتھ کام کرنے کے لیے بھی پُرجوش ہیں۔رپورٹس کے مطابق فلم کا بجٹ تقریباً 100 کروڑ بھارتی روپے رکھا گیا ہے، جبکہ ممبئی میں شوٹنگ کے لیے ایک بڑا سیٹ تیار کیا جا رہا ہے۔ ہدایتکار آدیش پرساد کی یہ فلم 3 دسمبر 2027 کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔