واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی مسلمان سینیٹر عبدالرحمان محمد السید نے ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو ایسی جنگ میں الجھا دیا گیا جس کا آغاز ہی نہیں ہونا چاہیے تھا۔امریکی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے عبدالرحمان محمد السید نے کہا کہ ماضی کے امریکی صدور نے ایران کے خلاف جنگ سے گریز کیا، تاہم موجودہ حالات میں امریکا ایک ایسی جنگ میں پھنس چکا ہے جس سے بچا جا سکتا تھا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایک غیر ملکی وزیراعظم مسلسل امریکا کو ایران کے ساتھ جنگ پر آمادہ کرنے کی کوشش کرتا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت کے ساتھ بھی دیگر ممالک جیسا برتاؤ کیا جانا چاہیے۔امریکی سینیٹر نے کہا کہ امریکا اسرائیل کو فوجی معاونت فراہم کرنے کے ساتھ جنگی سازوسامان بھی فروخت کر رہا ہے، جبکہ اسرائیل کو فراہم کیا جانے والا امریکی اسلحہ نسل کشی کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث مصر کو امریکی امداد فراہم نہیں کی جانی چاہیے۔ کسی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کو متعلقہ ملک یا اس کے عوام کے خلاف تعصب قرار دینا درست نہیں۔